مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے وہابی تکفیری اداروں کا ہاتھ ہے جنھیں سعودی عرب اور خلیجی عرب ریاستوں سے بڑے پیمانے پر امداد مل رہی ہے اب تک پاکستان کے وہابی تکفیری اداروں میں سے سیکڑوں وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ان کے درجنوں مدارس کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔ وہابی ادارے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرکے دشمنوں کو خوشحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور پاکستان کی بہتر ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق گذشتہ روز پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ کے علاقے منڈیکی گورایا میں ایک مسجد سے ملحقہ وہابی تکفیری مدرسے کو سیل کرکے وہاں موجود 14 وہابی تکفیری دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا. مذکورہ مسجد و مدرسہ وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم جیش محمد کے زیرِ انتظام چل رہا تھا۔ ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈسکہ سے 14 کلومیٹر دور واقع جامع مسجد و مدرسہ النور پر چھاپا مارا اور اسے سیل کردیا۔ مذکورہ ٹیم نے موقع سے دہشت گرد اور کالعدم جیش محمد کے 14 کارکنوں کو گرفتار بھی کیا، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی. واضح رہے کہ جیش محمد تنظیم نے ہندوستان کے پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے باہمی تعلقات میں ایک بار پھر کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا لیکن پاکستانی حکومت نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اصلی مرکز کو ہی سیل کردیا اور ہندوستانی حکومت کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کے سلسلے میں پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم بھارت بھیج دی۔
پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے وہابی تکفیری اداروں کا ہاتھ ہے جنھیں سعودی عرب اور خلیجی عرب ریاستوں سے بڑے پیمانے پر امداد مل رہی ہے اب تک پاکستان کے وہابی تکفیری اداروں میں سے سیکڑوں وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ان کے درجنوں مدارس کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔
News ID 1861077
آپ کا تبصرہ