31 اکتوبر، 2015، 8:04 PM

سندھ میں پرتشدد بلدیاتی الیکشن، 11 افراد ہلاک

سندھ میں پرتشدد بلدیاتی الیکشن، 11 افراد ہلاک

پاکستان میں آج سندھ کے مختلف اضلاع میں پولنگ کے دوران حریف گروہوں میں تصادم سے 11افراد ہلاک جبکہ کم از کم 80 زخمی ہوگئے ہیں۔

سندھ کے ضلع خیرپور کے قصبے رانی پور کی یونین کونسل درازہ شریف میں پولنگ کے عمل کے دوران 2 گروپوں میں مسلح تصادم ہوگیا جس میں اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ ایک دوسرے پر دھاندلی کےالزامات لگانے پر ہوئی، علاقے میں مسلح تصادم کے بعد بھگدڑ مچ گئی، فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا جب کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔ پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

News ID 1859252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha