29 اکتوبر، 2015، 4:32 PM

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لشکر طیبہ کے اہم ترین کمانڈر ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لشکر طیبہ کے اہم ترین کمانڈر ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز نے لشکر طیبہ کے اہم ترین کمانڈر ابو قاسم کو ہلاک کونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مسلح حریت پسندوں کے حملوں میں ایک میجر سمیت ہندوستانی فورسز کے 4 اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز نے لشکر طیبہ کے اہم ترین کمانڈر ابو قاسم کو ہلاک کونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مسلح حریت پسندوں کے حملوں میں ایک میجر سمیت ہندوستانی فورسز کے 4 اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ عبدالرحمن عرف ابو قاسم کو ادھم پور میں بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے ساتھ مقابلے میں نشانہ بنایا گیا۔ کمشیر میڈیا سروس نے رپورٹ کیا ہے کہ ادھم پور کے قریب اٹھوان، پنار، ویون اور کدارا کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ہندوستانی فوج کے میجر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے افسر اور اہلکاروں کا تعلق راشٹریہ رائفلز سے تھا۔ ابو قاسم پر پہلے ہی 15 سے زائد ہندوستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک اور 30 کو زخمی کرنے کے الزامات ہیں۔

News ID 1859204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha