ریاست منی پور میں ہندوستانی فوج کا میجر ہلاک

ہندوستانی ریاست منی پورمیں ماؤ باغیوں کے حملے میں ہندوستانی فوج کا میجر ہلاک ہوگیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست منی پورمیں ماؤ باغیوں کے حملے میں ہندوستانی فوج کا میجر امیت دسیوال ہلاک ہوگیاہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے میجر کی لاش جنگ زدہ علاقے سے نکالنے کے لئے فوجی آپریشن روک دیا گیا ہے۔
ہندوستانی اخبار انڈین ایکسپریس نے فوجی حکام کے حوالہ سے بتایا ہے کہ میجر امیت دسیوال منی پور تامن گلونگ ڈسٹرکٹ میں باغیوں کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ مقابلے میں ایک باغی بھی مارا گیا ہے۔ ہندوستان کے این ڈی ٹی وی کے مطابق میجر کی ہلاکت کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے کیا جانیوالا مشترکہ آپریشن وقتی طور پر روک دیا گیا ہے ۔

News Code 1863295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =