مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع ابلاغ اور این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک جبکہ لشکر طیبہ کے ایک کمانڈر کو زندہ گرفتار کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر کا نام بہادر علی عرف سیف اللہ ہے جو لاہور کا رہنے والا ہے۔ ہندوستانی سکویرٹی فورسز کے مطابق سیف اللہ اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ کشمیر میں ہندوستانی سکویرٹی فورسز پر حملے کے لئے آیا تھا ۔ ادھر ہندوستان کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)ٹیم سیف اللہ کو حراست میں لینے کے لئے سری نگر پہنچ گئی ہے ،این آئی اے ٹیم بہادر علی عرف سیف اللہ کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لئے دہلی لے جائے گي ۔ ہندوستانی حکام کے مطابق کشمیر میں پاکستان کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے ،سیف اللہ کی گرفتاری سے ہندوستانی دعوی کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے ۔سکیورٹی حکام کے مطابق سیف اللہ سے گرفتاری کے وقت 3اے کے 47رائفل ، 2پسٹل ،وائرلیس سیٹ ،میٹرک کوڈ اور 23ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔
ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں 4 علیحدگی پسندوں کو ہلاک جبکہ لشکر طیبہ کے ایک کمانڈر کو زندہ گرفتار کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر کا نام بہادر علی عرف سیف اللہ ہے جو لاہور کا رہنے والا ہے۔
News ID 1865807
آپ کا تبصرہ