مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت میں پاکستان کےسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی تمام مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کراچی میں اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نےدرخواست میں موقف اختیار کیا کہ یوسف رضا گیلانی کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،تمام مقدمات میں ان پر ایک ہی الزام عائد کیا گیا،عدالت نے موقف سننے کے بعدیوسف گیلانی کی تمام مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپےمیں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئےسماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر یوسف گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لی تھی۔
پاکستان کےسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کراچی کی اینٹی کرپشن عدالت میں تمام مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ہو گئی ہے۔
News ID 1857964
آپ کا تبصرہ