مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس نور الحق قریشی نے مقدمات کی سماعت کی ۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ مقدمات کی ایف آئی آرز میں سابق وزیراعظم کانام شامل نہیں تھا بلکہ بعد میں چالان میں شامل کیا گیا ۔اس موقع پر جسٹس نور الحق نے یوسف رضا گیلانی کی 7دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔
News ID 1857824
آپ کا تبصرہ