14 اگست، 2015، 12:58 PM

امریکہ میں ایک دہشت گرد کو سولہ سال قید کی سزا

امریکہ میں ایک دہشت گرد کو سولہ سال قید کی سزا

امریکہ میں ایک دہشت گرد کو پاکستان میں دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے کی کوشش کا جرم ثابت ہونے پر سولہ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک دہشت گرد کو پاکستان میں دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے کی کوشش کا جرم ثابت ہونے پر سولہ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔بروکلین میں ڈسٹرکٹ کورٹ نے البانیا کے31 سالہ آگرون ہس بجرامی کو جمعرات کے روز سزا سنائی۔استغاثہ کا کہنا تھا کہ آگرون نے 2011 میں ایک دہشت گرد گروپ میں شمولیت کیلئے فاٹٓا جانے کی کوشش کی۔ آگرون پر پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کیلئے ایک ہزار ڈالرز بھجوانے کا الزام بھی ہے۔ آگرون کو ترکی کے یک طرفہ ٹکٹ کے ساتھ ستمبر، 2011 میں جے ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔آگرون کو سزا پورے ہونے پر ان کے ملک البانیا بھیج دیا جائے گا۔

News ID 1857365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha