مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقہ کی ایک خصوصی عدالت نے افریقی ملک چاڈ کے سابق آمر حسین حبری کو جنسی زیادتی، جنگی اور دیگر جرائم کے ارتکاب میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کیس افریقی یونین اور سنیگال کے مابین ایک ڈیل کے تحت ایک خصوصی ٹریبونل نے سنا تھا اور ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ سینیگال نے کسی دوسرے ملک کے سابق حکمران کو سزا سنائی ہے۔
سن 1982 سے 1990 میں حسین حبری کے دور اقتدارمیں چالیس ہزار افراد کو خفیہ پولیس کے ذریعے لوگوں کو اغوا، تشدد اور ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
حبری، صحرا کے ایک ہنر مند جنگجو کی حیثیت سے جانے جاتے تھے جو جنگجوؤں کا مخصوص لباس بھی پہنتے تھے۔ سن 1990 میں چاڈ کے حالیہ صدر ادریس ڈیبی نے حبری کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے بعد حبری سینیگال بھاگ گئے تھے۔
افریقہ کی ایک خصوصی عدالت نے افریقی ملک چاڈ کے سابق آمر حسین حبری کو جنسی زیادتی، جنگی اور دیگر جرائم کے ارتکاب میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
News ID 1864402
آپ کا تبصرہ