مہر خبررساں ایجنسی نے اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں جاری جنگ سے اسرائیل مخالف اسلامی مقاومت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور اسلامی مقاومت میں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلی صلاحیت نمایاں ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق حزب اللہ لبنان کی دفاعی توانائی میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور شام میں جاری جنگ سے حزب اللہ کی دفاعی صلاحیتوں پر کوئي اثر نہیں پڑا ہے۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان ایکطرف شام میں صدر بشار اسد کی حمایت میں اسرائیل کے حامی دہشت گرد وں کے خلاف لڑ رہی ہے اور دوسری طرف حزب اللہ کے مورچے اسرائیل کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔
اسرائيلی ذرائع کے مطابق شام میں جاری جنگ سے اسرائیل مخالف اسلامی مقاومت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور اسلامی مقاومت میں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلی صلاحیت نمایاں ہے۔
News ID 1857023
آپ کا تبصرہ