مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دعوت افطار پر سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا ہے جس میں بعض پارٹیوں کے اہم رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے جس میں قاف لیگ کے چودھری شجاعت بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق) اورجمعت علما اسلام (ف) کو بھی افطار ڈنر کی دعوت دی گئی جس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے وفود تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے غلام احمد بلور، افراسیاب خٹک اور میاں افتخار حسین پر مشتمل وفد تشکیل دے دیا ہے جو افطارڈنر میں شرکت کرے گا جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نمائندگی کریں گے۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین بذات خود آصف زرداری کی افطار ڈنر کی دعوت میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دعوت افطار پر سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا ہے جس میں بعض پارٹیوں کے اہم رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے جس میں قاف لیگ کے چودھری شجاعت بھی شامل ہیں۔
News ID 1855976
آپ کا تبصرہ