19 جون، 2015، 1:00 PM

مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کی ایک عدالت نے طالبان رہنما غازی عبدالرشید کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی ایک عدالت نے طالبان رہنما غازی عبدالرشید کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ طالبان رہنما غازی عبدالرشید قتل کیس میں متعدد نوٹسز کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ملزم کو گرفتار کر کے 24 جولائی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو ضامنوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں عدالت نے طالبان رہنما غازی عبد الرشید قتل کیس میں ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر پرویز مشرف کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

News ID 1855967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha