مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی مقامی عدالت نےمصر کے سابق صدر محمد مرسی کی جیل توڑنے اور پولیس پر حملوں کے جرم میں سنائی جانے والی موت کی سزا کا حکم کو برقرار رکھا ہے۔اطلاعات کے مطابق قاہرہ میں عدالت نے ملک کے واحد سابق جمہوری صدر محمد مرسی کے خلاف جیل توڑنے اور پولیس حملوں پر دی جانے والی موت کی سزا برقرار رکھی ہے جب کہ اسی عدالت نے محمد مرسی کو ملک کی خفیہ اور حساس معلومات کو فلسطین میں حماس اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو دینے پر عمر قید کی سزا بھی سنادی۔
عدالت کے جج شبان الشامی نے اپنے فیصلے میں اخوان کے رہنما یوسف القرضاوی سمیت 100 دیگر افراد کی بھی موت کی سزا برقرار رکھی ہے ۔واضح رہے کہ محمد مرسی کو جیل میں بھجوانے اور اقتدار سے ہٹانے میں سعودی عرب نے مصری جنرنیلوں کا ساتھ دیا تھا اور اس سلسلے میں سعودی عرب نے مصری جرنیلوں کو کئی ارب ڈالر فراہم کئے تھے اسلام اور مسلمانوں کی بالا دستی کے لئے آل سعود شیاطین کا خاتمہ بہت ضروری ہے آل سعود بڑے شیطان امریکہ کے آلہ کار ہیں۔
آپ کا تبصرہ