30 اگست، 2015، 12:40 AM

مصر میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے 3 صحافیوں کو قید کی سزا

مصر میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے 3 صحافیوں کو قید کی سزا

مصر کی مقامی عدالت نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے 3 صحافیوں کو غلط رپورٹنگ کرنے اور اخوان المسلمین کی مدد کرنے کے جرم میں 3،3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کی مقامی عدالت نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کے 3 صحافیوں کو غلط رپورٹنگ کرنے اور  اخوان المسلمین کی مدد کرنے کے جرم میں 3،3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصر کی عدالت نے 2013 میں اس وقت کے صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمین کی مدد کرنے اور غیرمصدقہ رپورٹنگ کرنے پرقطر کے الجزیرہ کے 3 صحافیوں کو 3،3 سال قید سزا کا حکم سنایا ہے۔ عدالت کی جانب سے جن صحافیوں کو سزا کا حکم دیا گیا ان میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والے محمد فہمی، آسٹریلین صحافی پیٹر گریسٹی اور مصری بیہارمحمد شامل ہیں جب کہ عدالت نے محمد فہمی کے قبضے سے گولیوں کے خول برآمد ہونے پر انہیں مزید 6 ماہ سزا کا حکم سنایا۔صحافیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت کرنے والے جج حسن فرید نے  کہا کہ تینوں صحافی ملکی صحافیوں کی تنظیم کا حصہ نہیں جس کے باعث انہیں جزوی طور پر سزا سنائی گئی جب کہ مجرموں نے سکیورٹی حکام کی اجازت کے بغیر ایک ہوٹل کے کمرے کو خبریں نشر کرنے کا مرکز بنایا جہاں سے غلط خبریں نشر کی گئیں۔

News ID 1857756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha