4 جون، 2016، 1:53 PM

الازہر نے محمد مرسی کی سزائے موت کے حکم کی تائید کردی

الازہر نے محمد مرسی کی سزائے موت کے حکم کی تائید کردی

مصری ذرائع کے مطابق مصر کے سب سے بڑے اسلامی مرکز کے مفتی اعظم نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی سزائےم وت کے حکم کی تائید کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب پریس سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سب سے بڑے اسلامی مرکز کے مفتی اعظم نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی سزائےم وت کے حکم کی تائید کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق الازہر کے مفتی اعظم شیخ محمد شوقی نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی سزائےم وت کے حکم کی تائید کردی ہے۔ الازہر مصر اور عالم عرب میں سب سے بڑا دینی مدرسہ ہے۔

گذشتہ سال مصر کی اعلی عدالت نے مرسی کی سزائےموت کے حکم کو مزید جائزے اور تائید کے لئے مصر کے مفتی اعظم کو پیش کیا تھا جس کے بعد مصر کے مفتی اعظم شیخ محمد شوقی نے حکم کی تائيد کرتے ہوئے کہا کہ محمد مرسی کی سزائے موت میں شرعی طور پر کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور سابق صدر ممحد مرسی کو سزائے موت دی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری صدر تھے جسے سعودی عرب اور امریکہ نے ملکر صدارتی عہدے سے جیل بھجوادیا اور امریکہ اور سعودی عرب نے اپنے بارے میں اخوان المسلمین اور محمد مرسی کی تمام خوش فہمیوں کو خاک میں ملادیا۔

News ID 1864498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha