مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے بنگلہ دیش کے حوالے سے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دولخت کرنے میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی تمام سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔
سینیٹ کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بیان پر پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ 1971 میں پاکستان کو دوٹکڑے کرنے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران بھارتی وزیراعظم کے بیان کا سخت نوٹس لیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی کی جانب سے 1971 کی جنگ میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی مداخلت کے اعتراف کا نوٹس لے۔
آپ کا تبصرہ