16 جولائی، 2015، 12:25 AM

پاکستان کا ہندوستانی جاسوس طیارے کو مارگرانے کا دعوی

 پاکستان کا ہندوستانی جاسوس طیارے کو مارگرانے کا دعوی

پاكستانی فوج نے پاکستان کے زیر انتظام كشمیر كے علاقے بھمبر میں ہندوستان کے جاسوس طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاكستانی فوج نے پاکستان کے زیر انتظام كشمیر كے علاقے بھمبر میں ہندوستان کے جاسوس طیارے کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر"  کے مطابق بھارتی جاسوس طیارہ لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا جس پر اسے مار گرایا گیا جب کہ جاسوس طیارہ تصاویر کھینچنے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق  پاكستان نے جاسوس طیارے كے معاملے كو ہندوستان كے ساتھ اٹھانے اور اس پر بھرپور احتجاج كرنے كا فیصلہ كیا ہے جس کے تحت آج بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے گا جب کہ اس دوران دفتر خارجہ کی جانب سے ایک احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا جائے گا۔

News ID 1856641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha