26 اپریل، 2015، 12:03 PM

نیپال

نیپال میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1910 ہوگئی

نیپال میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1910 ہوگئی

مہر نیوز/26 اپریل / 2015 ء : نیپال میں زلزلے سے ہلاک ہونے والےافراد کی تعداد 1910 ہوگئی ہے ۔ ساڑھے 4 ہزار افراد زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں زلزلے سے ہلاک  ہونے والےافراد کی تعداد 1910 ہوگئی ہے ۔ ساڑھے 4 ہزار افراد زخمی ہیں۔ ادھر بھارت میں بھی زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی ۔ نیپال میں گذشتہ روز آنے والے 7.9 شدت کے ہول ناک زلزلے نے شدید تباہی مچا ئی ہے ۔ جگہ جگہ عمارتوں کا ملبہ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کی الم ناک داستان بیان کررہا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ صرف دارالحکومت کھٹمنڈو میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ امدادی کارروائیاں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور نیپالی فوج امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے ۔ زلزلے کے باعث ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودا گرنے سے 18 کوہ پیما ہلاک اور 61 زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں لاپتا ہیں ۔ امدادی کارکنوں نے 17 کوہ پیماوں کی لاشیں نکال لی ہیں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے نیپال کی حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اعلان کرتے ہوئے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1854149

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha