20 اپریل، 2015، 9:57 PM

ہندوستان

ہندوستان میں ہر 8 گھنٹے میں ایک کسان خود کشی کرنے پر مجبور

ہندوستان میں ہر 8 گھنٹے میں ایک کسان خود کشی کرنے پر مجبور

مہر نیوز/20 اپریل / 2015 ء : ہندوستان میں کسان طبقے میں خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جہاں گزشتہ 2 برس میں کئی کسان خودکشی کرچکے ہیں جس میں ایک اعدادو شمار کے مطابق ہندوستان میں ہر 8 گھنٹے میں ایک کسان خود کشی کرنے پر مجبورہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں کسان طبقے میں خودکشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جہاں گزشتہ 2 برس میں کئی کسان خودکشی کرچکے ہیں جس میں ایک اعدادو شمار کے مطابق  ہندوستان میں ہر 8 گھنٹے میں ایک کسان خود کشی کرنے پر مجبورہے۔ ہندوستان میں کسانوں کی تنظیم وداربہ جان اندولن سمیتی (وی جے اے ایس) کے مطابق سال 2013 سے اب تک ریاست مہاراشٹرا میں 2900 کسان خود کشی کرچکے ہیں جب کہ رواں سال 500 کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے جن میں اکثر کسان کپاس کاشت کرتے ہیں۔

کسانوں کی نمائندہ تنظیم کے مطابق کسانوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے خودکشی کے رجحان کی وجہ انہیں ان کی محنت کا معقول معاوضہ نہ ملنا ہے جس کے باعث کسان اپنا وہ قرض ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں جو انہوں نے فصل کی کاشت کے لیے لیا تھا۔

تنظیم کے مطابق کپاس کے لیے بہت سی کیڑے مار ادویات استعمال ہوتی ہیں اور بھارت میں ان ادویات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے کسان کو اس کی فصل کی آدھی قیمت ملتی ہے جب کہ حکومت بھی اس حوالے سے کسانوں کی کوئی مدد نہیں کررہی۔ ادھر دہلی میں کسانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جس میں مودی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے بینکوں سے قرضوں کے نظام، سبسڈی، بیجوں اور کیڑے مار دواؤں کی فراہمی اور قیمتوں میں کمی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1853829

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha