14 اکتوبر، 2017، 1:26 PM

ہندوستانی فوج میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

ہندوستانی فوج میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ

ہندوستانی وزارت دفاع نے یکم جنوری 2014 سے 31 مارچ 2017 تک کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں تینوں مسلح افواج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی  وزارت دفاع نے یکم جنوری 2014 سے 31 مارچ 2017 تک کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں تینوں مسلح افواج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر 3 دن میں ایک فوجی نے خودکشی کی جب کہ خودکشی کرنے والے 80 فیصد اہلکاروں کا تعلق زمینی فوج سے ہے جن کی کل تعداد 276 بنتی ہے جب کہ اسی دوارنیے میں بحری فوج میں شامل 12 اہلکاروں نے خود اپنی جان لے لی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1185 روز میں 348 فوجیوں نے دوران ڈیوٹی اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ خودکشی کرنے والوں میں بڑی تعداد ان اہلکاروں کی تھی جو عرصہ دراز سے ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں تعینات تھے جنہوں نے ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

News ID 1875943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha