26 مارچ، 2014، 6:44 PM

بان کی مون

بان کی مون کا جیش العدل کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ

بان کی مون کا جیش العدل کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ

مہر نیوز/ 26 مارچ / 2014 ء :اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کرنے والی دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس کےخلاف ٹھوس کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کرنے والی دہشت گرد تنظیم جیش العدل کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس کےخلاف ٹھوس کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جیش العدل نے اغوا کئے گئے ایک ایرانی سرحدی محافظ کو شہید کردیا ہے بان کی مون نے جیش العدل کے اس اقدام کو وحشیانہ قراردیتے ہوئے ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ جیش العدل نے پانچ ایرانی سرحدی محافظوں کو کچھ عرصہ قبل اغوا کرلیا تھا جن میں سے ایک کو شہید کردیا ہے۔ جیش العدل ایران میں دہشت گردانہ کارروائياں کرکے پاکستان میں روپوش ہوجاتی ہے۔

News ID 1834540

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha