5 اکتوبر، 2025، 5:45 PM

بارہ روزہ جنگ کے دوران ہمسایہ ممالک سے ڈرونز کی دراندازی، بارڈر پولیس نے شکایت درج کرا دی

بارہ روزہ جنگ کے دوران ہمسایہ ممالک سے ڈرونز کی دراندازی، بارڈر پولیس نے شکایت درج کرا دی

جنرل احمد علی گودرزی کے مطابق 12 روزہ جنگ کے دوران غیر ملکی ڈرونز ایرانی حدود میں داخل ہوئے، سرحدی محافظوں نے شکایت درج کرادی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بارڈر پولیس کے کمانڈر جنرل احمد علی گودرزی نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کے دوران بعض ہمسایہ ممالک سے ایرانی حدود میں ڈرونز اور چھوٹے فضائی جہاز داخل ہوئے، جن کی مکمل دستاویز بندی کرکے متعلقہ حکام کو شکایت درج کرا دی گئی ہے۔

ہفتہ پولیس کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران جنرل گودرزی نے کہا کہ جنگ کے دوران ہمارے سرحدی محافظوں نے مشاہدہ کیا کہ ایک ہمسایہ ملک کی حدود میں تین منی بسیں کھڑی تھیں، جن سے ڈرونز اور چھوٹے فضائی جہاز ایرانی سرزمین کی طرف بھیجے جا رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی حکام کی جانب سے مذکورہ ملک کے سرحدی محافظوں کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد ان کی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اس ٹیم کے تین افراد کو ہلاک کردیا اور باقی کو گرفتار کرلیا۔

جنرل گودرزی نے عراق کے عوام اور کردستان ریجن کے ساتھ تعلقات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسٹاف کے ساتھ مفاہمتی یادداشت موجود ہے اور دونوں کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ہفتوں میں خلیج فارس میں ایک بڑی فوجی مشق "محمد رسول اللہ ﷺ" کے نام سے کی جائے گی۔ یہ مشق سرحدی محافظوں کی عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور مہارتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرے گی۔

News ID 1935771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha