25 جنوری، 2013، 3:38 PM

روس

ماسکو شام کے بحران کے حل کے لئے اسد کی تجویز کی حمایت کرتا ہے

ماسکو شام کے بحران کے حل کے لئے اسد کی تجویز کی حمایت کرتا ہے

مہر نیوز-25 جنوری 2013ء: روس کے صدارتی ترجمان نے امریکی میگزين کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے شام کے صدر بشار اسد کی تجاویز اور منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی ترجمان دیمیتری پسکوف نے امریکی میگزين نیشنل انٹرسٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے شام کے صدر بشار اسد کی تجاویز اور منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔ روس کے صدراتی  ترجمان نے شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کرنے کے سلسلے میں مغربی ممالک پر شدید تنقید کی۔ واضح رہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، قطر اور ترکی مدد فراہم کررہے ہیں۔

News ID 1799975

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha