22 جنوری، 2013، 12:40 PM

ایران اور روس نے سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں

ایران اور روس  نے سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں

مہر نیوز- 22 جنوری 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کےدارالحکومت تہران میں ایران اور روس کے وزراء داخلہ نے سکیورٹی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کےدارالحکومت تہران میں ایران اور روس کے وزراء داخلہ نے سکیورٹی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ آج صبح ایران کے وزیر داخلہ محمد نجار اور روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولٹسف نے اس معاہدے پر دستخط کئے واضح رہے کہ روسی وزير داخلہ اتوار کو تہران پہنچے جہاں انھوں نے ایران کے اعلی حکام کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1797464

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha