مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کےخارجہ امور کے مشیر خالد العطیہ نے آج ایران کے صدر احمدی نژاد سے ملاقات کی اس ملاقات میں انھوں نے قطر کے امیرکا پیغام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کو پیش کیا۔ صدر احمدی نژاد نے قطر اور ایران کے باہمی روابط کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ تہران و دوحہ کے باہمی روابط بہت ہی اچھے ہیں اور دونوں ممالک کا بہت سےعلاقائي اور بین الاقوامی مسائل میں مؤقف مشترکہ ہے اور دونوں ممالک اسلامی ممالک کےدرمیان تفاہم پیدا کرنے میں اہم نقش ایفا کرسکتے ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتوں کی علاقائی ممالک میں مداخلت کی وجہ سے علاقہ کے حالات پیچيدہ ہورہے ہیں۔ خالد العطیہ نے بھی اس ملاقات میں امیر قطر کا پیغام صدر احمدی نژاد کوتسلیم کرنے کے بعدکہا کہ علاقائی حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نقش بہت ہی اہم ہے اس نے کہا کہ ایران اور قطر کے تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں۔
مہر نیوز- 13 اکتوبر 2011ء: قطر کےخارجہ امور کے مشیر نے قطر کے امیرکا پیغام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد کو پیش کردیا ہے۔
News ID 1432353
آپ کا تبصرہ