20 اگست، 2011، 2:56 PM

روس

شمالی کوریا کے سربراہ کا اچانک ماسکوکا دورہ

شمالی کوریا کے سربراہ کا اچانک ماسکوکا دورہ

مہر نیوز- 20اگست 2011ء: روس کے صدارتی محل نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہکیم جونگ ایل آج صبح روس کے دورے پر اچانک ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدارتی محل نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہکیم جونگ ایل  آج صبح روس کے دورے پر اچآنک ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ شمالی کوریا کے سربراہ روس کے صدر دیمتری مدودف سے ملاقات کریں گے۔ شمالی کوریا کے ذرائع کے مطابق کیم جونگ ایل روسی صدر مدودوف کی دعوت پر ماسکو پہنچے ہیں سن 2002 کے بعد شمالی کوریا کے کسی سربراہ کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔

News ID 1388101

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha