22 جولائی، 2011، 10:31 AM

پاکستان

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد ہلاک

مہر نیوز- 22 جولائی 2011ء: پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے ملیر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے ملیر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 4 افراد ہلاک  اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔ کراچی کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں واقع لیاقت مارکیٹ کے صبح 7بجے سے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ اور ایک دوسرے کے دفاتر پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 4افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ علاقے میں تصادم کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور دکانیں بند ہوگئیں ہیں جبکہ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے۔

News ID 1364283

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha