18 فروری، 2011، 3:12 PM

پاکستان

ریمنڈ ڈیوس کوسفارتی استثنی حاصل نہیں

ریمنڈ ڈیوس کوسفارتی استثنی حاصل نہیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دو پاکستانی شہریوں کے قاتل امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کوسفارتی استثنی حاصل نہیں ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکی شہری کو سفارتی استثنی حاصل نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دو پاکستانی شہریوں کے قاتل امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کوسفارتی استثنی حاصل نہیں ، پاکستان کی وفاقی حکومت غیرت کا ثبوت دے اس سے قبل پاکستان کے سابق وزیر خارجہ محمود قریشی بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکی شہری کو سفارتی استثنی حاصل نہیں ہے۔ ادھرامریکہ کے مجرم شہری کو آزاد کرناے کے لئےامریکہ کا پاکستانی حکومت پر زبردست دباؤ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور تمام احزاب کو امریکہ کے دباؤ کے مقابلہ میں اتحاد اور یکجہتی اور استقامت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور امریکہ کے ساتھ روابط پاکستان کی عزت اور وقار سے زیادہ اہم نہیں ہیں۔ریمنڈ ڈیوس کے لئے اب اگر کوئی سفارتی استثنی تیار کیا جائے تو اسے عالمی سطح پر جعلی تصور کیا جائے گا۔

News ID 1256505

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha