21 دسمبر، 2010، 12:12 PM

برف باری

یورپ میں شدید برف باری سےلوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

یورپ میں شدید برف باری سےلوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

یورپ میں برف باری سے لندن، پیرس اور ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر پھنسے ہزاروں مسافرشدید مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ میں برف باری سے لندن، پیرس اور ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر پھنسے ہزاروں مسافرشدید مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں۔برف باری کی وجہ سے لوگوں کی کرسمس کی خوشیاں خطرے سے دوچار ہوگئی ہیں۔ لندن سے کرسمس پر آسٹریلیا جانے والے ایک برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ اسے خود کو برطانوی کہتے ہوئے شرم آتی ہے ۔میرین پیٹر آسٹریلیا جا رہے تھے جہان ان کے پوتے نے جنم لیا ہے۔ ہیتھرو ایئر پورٹ کا ٹرمینل کسی پناہ گزین کیمپ کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں سیکڑوں مسافروں نے فرش پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ یورپ کی تیز ترین ٹرینین چلانے والی یورو اسٹار کو بھی ہزاروں مسافروں کے غم و غصے کا سامناہے ۔ پیرس کا چارلس ڈیگال ایئر پورٹ بند ہونے کے باعث تین ہزار سے زیادہ مسافروں کو اتوار کی رات ایئر پورٹ پر گزارنی پڑی۔جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر اتوارکو تین سو چالیس پروازوں کو روکنا پڑا جبکہ ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم ایئر پورٹ پر بھی مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے.

News ID 1214532

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha