مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوبی شہر ملتان میںخفیہ ادارے کے دفتر کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو سی ایم ایچ اور نشتر ہسپتال پہنچایا جارہا ہے جبکہ تمام علاقوں کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرلیا ہے اور علاقے میں ہیلی کاپٹر بھی پروازہ کررہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق پہلے ایک کم شدت کا دھماکہ ہوا ، جس کے بعد زوردار دھماکہ ہوا ،جس کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی، جبکہ گھروں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے حساس ادارے کے دفتر کی عمارت کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ فائربریگیڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔کل پشاور اور لاہور میں دھماکے ہوئے جن میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں
پشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں نو جبکہ لاہور میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان دھماکوں میں 150 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
آپ کا تبصرہ