1 فروری، 2009، 1:19 PM

کینیا

کینیا میں ایک آئل ٹینکرمیں دھماکے کے بعد 111 افراد ہلاک

کینیا میں ایک آئل ٹینکرمیں دھماکے کے بعد 111 افراد ہلاک

کینیا میں ایک آئل ٹینکرمیں آگ لگنے کے بعد دھماکے سے پھٹ جانے کے واقعہ میں ایک سو گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیا میں ایک آئل ٹینکرمیں آگ لگنے کے بعد دھماکے سے پھٹ جانے کے واقعہ میں ایک سو گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کینیا کے مغربی علاقے مولو ٹاؤن میں تیل سے بھرا ایک ٹینکر الٹ گیا،جس کے بعد مقامی لوگوں نے ٹینکر سے تیل نکالنا شروع کردیا کہ اس دوران جلتی ہوئی سگریٹ تیل پر گرنے سے آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں اب تک 111 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

 

News ID 826807

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha