28 جنوری، 2009، 8:36 PM

احمدی نژاد

ہولوکاسٹ کے طشت ازبام ہونے کے بعد اسرائیل کی حیاتی رگیں کٹ گئی ہیں

ہولوکاسٹ کے طشت ازبام ہونے کے بعد اسرائیل کی حیاتی رگیں کٹ گئی ہیں

ایران کے دلیر ، شجاع اور مؤمن صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ہولوکاسٹ کے واقعہ کےطشت ازبام ہونے کے بعد اسرائیل کی حیاتی رگیں کٹ گئی ہیں اور اسرائیل کی جعلی حکومت اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  صدر احمدی نژاد نے صوبہ کرمان شاہ میں ایک عظيم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہولوکاسٹ کے واقعہ کےطشت ازبام ہونے کے بعد اسرائیل کی حیاتی رگیں کٹ گئی ہیں اور اسرائیل کی جعلی حکومت اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے دلیر ، شجاع اور مؤمن صدرنے کہا کہ ایرانی عوام کی صدائے احتجاج نے صیہونیوں کی کمرتوڑدی ہے .صدر نےکہا کہ ایرانی عوام دنیا کی انصاف پسند ، انسانیت کی حامی اورشجاع ترین قوم ہے اوراگر جغرافیائي اورسیاسی رکاوٹیں نہ ہوتیں توایرانی عوام غزہ جاکرفلسطینی عوام کی مددکرتے ۔ صدر احمدی نژادنے امریکہ کی نئی حکومت کی پالیسیوں میں تبدیلی کے نعرے کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کواسی وقت اس نعرے پر یقین ہوگا جب اس کوعملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ انھوں نے امریکہ کے سابق صدربش کی پالیسیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ  بش کی پالیسیاں امریکی صدورکی  گذشتہ پچاس سالہ تاریخ میں سب سے بدترین اورگندی پالیسیاں تھیں جن کے دوران جرائم کا کھل کرارتکاب کیا گیا اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے بجائے امریکی صدر بش نے دہشت گردی کو جنم دیا صدر احمدی نژاد نےکہا کہ امریکہ کو اپنی فوجیں اپنی سرحدوں کے اندر رکھنا چاہیے اور جہاں کہیں کارروائي کی ضرورت ہو تو اس کے لئے اقوام متحدہ کا پلیٹ فرام موجود ہے لیکن امریکہ نے اپنی غلط پالیسیوں کی بنا پر عالمی اداروں کے بھی غیر مؤثر بنادیا ہے صدر نےکہا کہ امریکہ غلط پالیسیوں کی بنا پر اس وقت اقتصادی تباہی کے دہانے پر ہے اور آج کوئی بھی ملک امریکہ پر اعتبار کرنے کے لئے آمادہ نہیں ہے اور امریکہ دنیا سے خودبخود کٹ کر رہ گیا ہے صدر احمدی نژاد نےکہا کہ امریکہ کو اسرائیل کی مدد کے بجائے انسانیت کی مدد کرنا چاہیے کیونکہ اسرائیل کی جعلی اور خونخوارحکومت کی مدد سے امریکی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔

 

News ID 824953

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha