مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ایک اعلی اہلکار میجر جنرل طارق خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی میں 15سو سے زائد شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔میجر جنرل طارق خان کے مطابق غیرملکی شدت پسنددوں سمیت 950شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ باجوڑ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر خار میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ آپریشن میں آرمی کے 42جوان شہید، 174زخمی ہوئے جبکہ ایف سی کے 31جوان شہید اور 95زخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 950شدت پسند گرفتار کیے جن میں ازبک ، تاجک ،نورستانی،افغانی ، عربی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں افغان آرمی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔میجر جنرل طارق خان کے مطابق شدت پسندوں کیخلاف کارروائی میں11قبائلی لشکر حصہ لے رہے ہیں۔آپریشن میں مزید6 سے 12 ماہ کا عرصہ لگ سکتاہے۔جس کے بعد پیر املٹری فورسز تعینات کی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ