4 اپریل، 2008، 6:10 PM

وزارت خارجہ کے ترجمان

برطانیہ NPT معاہدے کے خلاف عمل کررہا ہے

برطانیہ NPT  معاہدے کے خلاف عمل کررہا ہے

جمہوری اسلامی ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف برطانیہ کے تکراری الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ خود NPT معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جدید نسل کے ایٹمی ہتھیار ٹری ڈینٹ(tri dent) تیار کررہا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمہوری اسلامی ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیویڈ ملی بینڈ  کےتکراری الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ خود NPT  معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جدید نسل کے ایٹمی ہتھیار ٹری ڈینٹ(tri dent) تیار کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ لندن ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے نفاذ کا نسخہ دوسرے ممالک کے لئے تجویز کررہا ہے جبکہ خود ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے نسخے پر عمل کررہا ہے ترجمان نے کہا کہ یہ "  الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے" اور " خود را فضیحت دیگراں را نصیحت " جیسی بات ہے ترجمان نے کہا کہ لندن نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی شق1  ، 4  ، اور 6  کی واضح طور پر خلاف ورزی کی ہے ترجمان نے کہا برطانیہ نے گذشتہ 60 سال میں اسرائیلی حکومت کو ایٹمی ہتھیار فراہم کئے ہیں جو عالمی امن اور مشرق وسطی کے لئے اس وقت سب سے بڑا خطرہ ہے اور جس کے ایٹمی پروگرام پر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی کوئی نگرانی بھی نہیں ہے ترجمان نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے ۔

 

News ID 659500

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha