16 فروری، 2017، 6:23 PM

اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں

اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے دعوے کو بےبنیاد اور جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کے ایٹمی ہتھیار علاقائی اور عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے دعوے کو بےبنیاد اور جھوٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کے ایٹمی ہتھیار علاقائی اور عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں ۔ ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزير اعظم کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے بارے میں ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے دعوے بالکل بے بنیاد اور جھوٹے ہیں ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹیں اور مشترکہ ایٹمی معاہدہ اس بات کا واضح ثبوت ہے۔  ترجمان نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں چاہتا کیونکہ ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری  رہبر معظم کے فتوے کے مطابق اور اسلامی، انسانی اور اخلاقی قوانین کی روشنی میں جائز نہیں ہے۔ لہذا اس سلسلے میں امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے بیانات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور اس پروگرام کا سلسلہ جاری رہےگا۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے ایٹمی ہتھیار علاقائی اور عالمی امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں اور اسرائیل خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے کر مسئلہ فلسطین سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

News ID 1870492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha