مہرخبررساں ایجنسی نے کویت خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جارج بش مشرق وسطی کے اپنے سفر کو جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے بعد کویت پہنچ گئے ہیں ۔امیر کویت نے کویت ایئر پورٹ پر امریکی صدر کا استقبال کیا ۔ جارج بش بدھ کے دن مقوبضہ فلسطین پہنچے جہاں اس نے اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقات کی اس کے بعد رملہ میں فلسطینی صدر ابومازن کے ساتھ گفتگو کی ۔ امریکی صدر کویت کے بعد بحرین ، عرب امارات اور اس کے بعد سعودی عرب اور مصر کا دورہ بھی کریں گے بحرین میں عوام نے امریکی صدر کے دورے کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد زبردست مظاہرہ کیا ہے ۔ادھر مصر کے وکلاء کی یونین نے بھی عوام سے کہا ہے کہ مصر پہنچنے پر امریکی صدر کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہروں میں شرکت کریں۔
آپ کا تبصرہ