مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان " لیوجیونچاؤ" نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے سے معاملہ حل کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ اس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائے گا ترجمان نے کہا کہ چين پرامن طور پر باہمی مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے اور ایران کے پرامن ایٹمی معاملے پر جلد بازی کے حق میں نہیں ہے ترجمان نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی اور ایرانی نمائندوں کے درمیان تعمیری مذاکرات جاری ہیں اور عالمی برادری کی کوئی بھی کارروائی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کی روشنی میں کرنا ہوگی اگر ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں ہے تو پھر اس کے خلاف کوئی اقدام درست نہیں ہوگا ترجمان نے کہا کہ ہم ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان مصالحت کے خواہاں ہیں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو بین الاقوامی روابط میں غیر مناسب قراردیتے ہوئے اس کی مخالفت کی
آپ کا تبصرہ