مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے شہید بہشتی ہال میں ملک کے نابینا افراد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایرانی عوام کا مذاکرات اور گفتگو پر یقین ہے اور ایرانی عوام ایٹمی معاملے پر تمام تجاویز پر غور کرنے کے لئے تیار ہے اگر کوئی تجویز اچھی ہوگی اسے قبول کیا جائے گا اور اگرکوئی تجویز ناقابل قبول ہوگی اسے شجاعت کے ساتھ رد کردیا جائےگا انھوں نے کہا کہ بعض سامراجی طاقتیں ایران کی علمی پیشرفت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں اور ایران کی دلیر عوام کے خلاف فوجی طاقت اور قوت کے استعمال کی دھمکیاں دے رہی ہیں لیکن ایرانی عوام اپنے حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے اپنی استقامت اور پائداری سےسامراجی طاقتوں کو پیچھے دھکیل دیا ہےاور ایٹمی معاملے کو دوبارہ قانونی راستے پر لے آئے ہیں صدر نے کہا کہ ایرانی عوام عزت و عظمت اور کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہیں اور دنیا کی کوئی بھی طاقت انھیں ان کے حقوق سے محروم نہیں کرسکتی
آپ کا تبصرہ