6 اکتوبر، 2026، 12:18 PM

سینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا دعوی

سینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا دعوی

امریکی سینٹکام نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری ہے جبکہ گزشتہ 12 ہفتوں کے دوران ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد تجارتی جہازوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔

سینٹکام کے مطابق مشرق وسطیٰ میں 130 تجارتی جہازوں کو ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی کے نفاذ کے تحت اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا، جبکہ گزشتہ 12 ہفتوں کے دوران 13 ایسے تجارتی جہازوں کو بھی تباہ کیا گیا جو مبینہ طور پر ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

سینٹکام نے مزید دعوی کیا کہ امریکی افواج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر 14 جولائی سے ان جہازوں کی ناکہ بندی دوبارہ شروع کردی ہے جو ایران کی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سینٹکام کے کمانڈر بریڈ کوپر نے بھی دعویٰ کیا کہ امریکی فوج اب بھی اس مشن پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور جو بھی جہاز ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

News ID 1941908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha