17 ستمبر، 2026، 7:03 PM

ایران کی بحری ناکہ بندی؛ امریکہ پر 7 ارب ڈالر سے زائد اخراجات

ایران کی بحری ناکہ بندی؛ امریکہ پر 7 ارب ڈالر سے زائد اخراجات

خبر ایجنسی بلومبرگ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی پر واشنگٹن کو 7.1 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں، جبکہ امریکہ کے جنگی سازو سامان اور ذخائر کی صورتحال تشویشناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلومبرگ نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کے لیے امریکی بحری کاروائیوں پر اب تک امریکی خزانے کو 7.1 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرنا پڑ چکے ہیں۔

بلومبرگ کے تجزیے کے مطابق، ایران کے خلاف 14 جولائی سے شروع ہونے والی بحری ناکہ بندی پر صرف بحری جہازوں کے آپریشنل اخراجات تقریباً 2 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

بلومبرگ نے امریکہ کے جنگی ذخائر اور گولہ بارود میں کمی کے حوالے سے بھی تشویشناک اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے ممکنہ طور پر جون 2025 سے اب تک اپنے میزائل شکن میزائلوں کے ذخیرے کا دو تہائی حصہ استعمال کر لیا ہے۔

اس امریکی میڈیا ادارے کے تجزیے کے مطابق، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی پر امریکہ کو روزانہ 32.5 ملین ڈالر اور ماہانہ تقریباً 1 ارب ڈالر خرچ کرنا پڑ رہے ہیں۔

News ID 1941435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha