2 اکتوبر، 2026، 4:01 PM

یمن، سرکاری فوج کے حملے میں سعودی حمایت یافتہ کمانڈر الخولانی ہلاک

یمن، سرکاری فوج کے حملے میں سعودی حمایت یافتہ کمانڈر الخولانی ہلاک

سعودی حمایت یافتہ یمنی صدارتی کونسل کی اسٹرائیک فورسز کے سربراہ محمد الخولانی صوبہ تعز میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب سے وابستہ یمن کی صدارتی کونسل نے اپنے ایک اہم فوجی کمانڈر محمد الخولانی کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

المیادین کے مطابق سعودی حمایت یافتہ صدارتی کونسل نے اعلان کیا کہ محمد الخولانی کونسل سے وابستہ اسٹرائیک فورسز کے سربراہ تھے اور جنوب مغربی یمن کے صوبہ تعز میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق الخولانی صوبہ تعز کے علاقے الکدحہ میں ہونے والی لڑائی میں مارے گئے۔ صدارتی کونسل سے وابستہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ یمنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔

News ID 1941816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha