مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر توانائی عباس علی آبادی نے اعلان کیا کہ ملکی وسائل اور داخلی ٹیکنالوجی سے بننے والی ونڈ ٹربائن 29 ستمبر کو مکینیکل تنصیب مکمل ہونے اور تکنیکی مسائل حل کیے جانے کے بعد کامیابی سے قومی بجلی کے گرڈ کے ساتھ ہم آہنگ کر دی گئی۔
وزیر توانائی نے واضح کیا کہ یہ کامیابی ریورس انجینئرنگ کا نتیجہ نہیں، بلکہ ایرانی محققین نے اس ٹربائن کی تکنیکی صلاحیت مکمل طور پر ملک کے اندر تیار کی اور اسے ایران کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیداواری مرحلے تک پہنچایا ہے۔
علی آبادی نے بتایا کہ اس وقت ٹربائن کی کارکردگی کو مستحکم کرنے کے لیے آخری اقدامات جاری ہیں اور امید ہے کہ آئندہ چند دنوں میں یہ اپنی مکمل مقررہ صلاحیت پر کام شروع کر دے گی، جس سے ملک کے بجلی پیدا کرنے کے ذرائع میں مزید اضافہ ہوگا۔
ایرانی وزیر توانائی کے مطابق یہ کامیابی صرف ایک منصوبے کی تکمیل نہیں بلکہ ایران کے لیے زیادہ صلاحیت اور زیادہ بجلی پیدا کرنے والی ونڈ ٹربائنز کے ڈیزائن اور تیاری کی بنیاد بھی فراہم کرتی ہے۔
آپ کا تبصرہ