مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیر دفاع سید مجید ابن رضا نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر ممکنہ خطرے اور چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور دشمن کی کسی بھی دھمکی کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن رضا نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ دشمنانہ بیانات اگرچہ نفسیاتی جنگ اور دباؤ بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہیں، تاہم ایران انہیں حقیقی خطرات کے طور پر دیکھتا ہے اور اسی بنیاد پر اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نہ غافل ہیں اور نہ ہی غیر فعال۔ ہر خطرہ ہماری تیاری، دفاعی صلاحیت اور قوت بازدارندگی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
قائم مقام وزیر دفاع کے مطابق ایرانی مسلح افواج ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل آمادگی رکھتی ہیں اور دفاعی تیاریوں کا عمل مسلسل جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ