14 جولائی، 2026، 11:01 PM

کسی بھی حملے کا زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، نتن یاہو

کسی بھی حملے کا زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، نتن یاہو

صہیونی وزیراعظم نے دیمونا جوہری تنصیب کے دورے کے دوران ایران کو سخت حملے کا انتباہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران کی جانب سے کوئی حملہ کیا گیا تو اس کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت انداز میں دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، نیتن یاہو نے دیمونا کی جوہری تنصیب کے دورے کے موقع پر ایران کے خلاف دعوے کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو صہیونی حکومت اس کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دے گی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اگر ایران نے ہمارے خلاف کوئی حملہ کیا تو ہم اس کا جواب ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقت کے ساتھ دیں گے۔

نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی حکام متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ ایران کے مفادات اور قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کا فیصلہ کن اور سخت جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب، صہیونی ذرائع اس سے قبل رپورٹ کر چکے ہیں کہ ایران پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنی سیکیورٹی اور عسکری تیاریوں کی سطح مزید بلند کر دی ہے۔

صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے ایک صہیونی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ تل ابیب ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے حملوں کے تبادلے کی صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

News ID 1940304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha