مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ کثیر الجہتی بحرانوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ایران کی حکمت عملی اور اس سے لاحق خطرات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق، سپاہ پاسداران کی انٹیلیجنس سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران پر ناکام حملوں اور محاصرے کے خاتمے کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف آسان اور تیز آپریشن کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے غلط اندازے ثابت ہو چکے ہیں۔
اس ادارے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے مزید لکھا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس اداروں کا حتمی نتیجہ یہ ہے کہ وقت ہمارے حق میں نہیں ہے اور کثیر الجہتی بحرانوں سے نجات پانے کے لیے ایران کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور لاحق خطرات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ