18 مئی، 2026، 10:23 AM

مقاومت غزہ کے عوام کے دلوں میں زندہ ہے، جنرل قاآنی

مقاومت غزہ کے عوام کے دلوں میں زندہ ہے، جنرل قاآنی

قدس فورس کے سربراہ جنرل قاآنی نے القسام بریگیڈ کے سربراہ کی شہادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقاومت غزہ کے عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ذیلی شاخ قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ عزالدین الحداد کی شہادت فلسطینی نوجوانوں کو قدس شریف کی آزادی اور قابض صہیونی حکومت کے خاتمے کے لیے مزید جدوجہد کرنے کا حوصلہ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل قاآنی نے القسام بریگیڈز کے کمانڈر عزالدین الحداد کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوصہیب مجاهد، آپ کو شہادت مبارک ہو۔

انہوں نے زور دیا کہ صہیونی بزدلوں کی جانب سے عزالدین الحداد پر بزدلانہ حملہ غزہ کے عوام کے دلوں میں مزاحمت کو مزید مستحکم کرنے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کا پاک لہو فلسطینی نوجوانوں کو قدس شریف کی آزادی اور قابض حکومت کے خاتمے تک جدوجہد کرنے کی راہنمائی کرے گا۔

News ID 1939336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha