18 مارچ، 2026، 11:31 AM

علی لاریجانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا تعزیتی پیغام

علی لاریجانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا تعزیتی پیغام

ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں علی لاریجانی کو انقلاب اسلامی کا وفادار اور بصیرت رکھنے والا رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ علی لاریجانی کی شہادت نے انہیں گہرے رنج اور افسوس میں مبتلا کر دیا ہے۔  شہید لاریجانی ایک ممتاز اور باصلاحیت شخصیت تھے جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف اہم عہدوں پر رہتے ہوئے نمایاں خدمات انجام دیں۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں طویل عرصہ ساتھ کام کرنے اور بعد ازاں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں ان کی ذمہ داریوں کے دوران انہوں نے ہمیشہ علی لاریجانی کو دوراندیش، خیرخواہ اور دانشمند رہنما پایا۔ ان کے بقول لاریجانی کی کمی کو پورا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی لاریجانی نے اپنی زندگی کے مختلف ادوار میں ثقافتی، سیاسی اور قومی سلامتی کے میدانوں میں مخلصانہ خدمات انجام دیں اور آخرکار شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہوئے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ علی لاریجانی انقلابِ اسلامی کے بانی امام خمینی اور دیگر انقلابی رہنماؤں کی فکر کے تربیت یافتہ تھے اور انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی کوششیں کیں۔

پیغام کے آخر میں مسعود پزشکیان نے علی لاریجانی کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر، ان کے اہلِ خانہ اور ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا۔

News ID 1938557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha