28 دسمبر، 2025، 9:49 PM

صہیونی اقدام کے خلاف عرب لیگ اور سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

صہیونی اقدام کے خلاف عرب لیگ اور سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

صہیونی حکومت کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر عرب لیگ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے متنازع اقدام کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عرب لیگ نے ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب لیگ کے سیکریٹریٹ نے اعلان کیا کہ اس معاملے پر ایک ہنگامی اجلاس ہوگا تاکہ صہیونی حکومت کے اس متنازع فیصلے پر غور کیا جاسکے۔

اسی طرح، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اعلان کیا کہ صومالیہ کی درخواست پر کل پیر کو ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اس فیصلے پر عرب، اسلامی ممالک اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ متعدد ممالک نے اسے بین الاقوامی قوانین اور صومالیہ کی سرحدی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

News ID 1937371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha