26 نومبر، 2025، 11:12 PM

عراقچی، فرانسیسی وزیر خارجہ کی دعوت پر پیرس روانہ 

عراقچی، فرانسیسی وزیر خارجہ کی دعوت پر پیرس روانہ 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی فرانسیسی وزیر خارجہ کی دعوت پر پیرس روانہ ہوئے ہیں، جہاں دوطرفہ اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پیرس روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔  

عراقچی اس سے قبل نیدرلینڈ میں کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (OPCW) کے سالانہ اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔  

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے منگل کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ بدھ کو فرانسیسی ہم منصب کی دعوت پر پیرس کا دورہ کریں گے۔  

بقائی کے مطابق اس دورے میں دوطرفہ امور، ایرانی شہری مهدیه اسفندیاری کا معاملہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل زیرِ بحث آئیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فلسطین اور لبنان میں صہیونی رژیم کے جاری جرائم، جوہری مسئلہ اور دیگر اہم بین الاقوامی موضوعات بھی عراقچی کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔  

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ 26 نومبر کو پیرس میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ دوطرفہ اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔

News ID 1936761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha