25 نومبر، 2025، 10:38 AM

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا دورۂ فرانس

ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا دورۂ فرانس

ایرانی وزیر خارجہ ہائلینڈ میں انسدادِ کیمیائی اسلحہ تنظیم میں شرکت کے بعد، فرانسیسی ہم منصب کی دعوت پر پیرس روانہ ہوں گے۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو میں اعلان کیا کہ وزیرِ خارجہ، ہائلینڈ میں انسدادِ کیمیائی اسلحہ تنظیم میں شرکت کے بعد، فرانسیسی ہم منصب کی دعوت پر پیرس روانہ ہوں گے۔  

ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق، اس سفر میں دوطرفہ موضوعات پر بات چیت ہوگی، جن میں ایرانی شہری محترمہ مهدیہ اسفندیاری کی صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیاں شامل ہیں۔ 

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اصولی رویہ دیگر ممالک کے ساتھ دوطرفہ احترام کی بنیاد پر ہے اور ہر موقع کو اپنے موقف اور مطالبات کے واضح اظہار کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ان مطالبات میں فلسطین و لبنان میں اسرائیلی رژیم کے مسلسل جرائم، ایٹمی موضوع اور دیگر اہم بین الاقوامی مسائل شامل ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس سفر کے دوران فرانسیسی فریق کے ساتھ گفتگو میں ایران کے مؤقف کی وضاحت اور ملتِ ایران کے مشروع مطالبات پیش کیے جائیں گے۔

News ID 1936716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha